منگچر ، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ، انتظامیہ خاموش
منگچر( انتخاب نیوز )منگچر سگ گزیدگی واقعات میں اضافہ کتے غول کی صورت میں دنداتے اور بھونکتے نظر آرہے ہیں نوٹس لینے والا کوئی نہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خادم حسین مینگل کی جنہیں مینگل آباد جوہان کراس بازار میں اوارہ کتوں نے گھیر کر کاٹ لیا جس کی حالت تشویشناک ہے ایسے کئی واقعات رونماء ہورہے ہیں کئی سالوں سے کتا مار مہم نہیں ہوئی ہے بازار کے گلیوں محلوں میں ہروقت آوارہ کتوں کا راج ہے کئی بار میونسپل کمیٹی کے آفیسران کو عوامی حلقوں کی جانب سے توجہ دلائی گئی مگر ابتک کوئی عملدرآمد نظر نہیں آتا سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اسکول کھل گئے ہیں بچوں کا گھر سے نکلنا محال ہوگیا ہے اس لیے ہم چیف میونسپل کمیٹی منگچرسے مطالبہ کرتے ہیں کہ کتوں کو تلف کرنے کا مہم چلاکر عوام کو اس مشکل سے نجات دلائیں۔
Load/Hide Comments


