انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ کے پی اور وفاقی وزراءطلب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 20مارچ کو نوٹس کے باوجود دورہ ملاکنڈ سرکاری وسائل کا استعمال اور جلسہ عام سے خطاب ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن مالاکنڈ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا ، محمود خان وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر علی زیدی، سینیٹر فیصل جاوید،ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر ، ممبر صوبائی اسمبلی شکیل خان اور ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور ، کو بذات خود یا بذریعہ وکیل وضاحت پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دئے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن ملاکنڈ کے دفتر میں 22مارچ کو دن 10بجے طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں