پاکستان کی جانب سے 68ٹن خوردنی اشیا کا رمضان پیکج افغان حکام کے حوالے
چمن (انتخاب نیوز) حکومت پاکستان پاک افغان کوپوریشن کی جانب سے افغان بھائیوں کیلئے 68ٹن خوردنی اشیا کا رمضان پیکج دیا گیا، چمن پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے غریب عوام کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے پاک افغان کوآپریشن فورم کی جانب سے 68ٹن خوردنی اشیا جس میں آٹا چھینی چاول گھی و دیگر خوردنی اشیا شامل تھے افغان حکام کے حوالے کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے اس سے پہلے بھی کہی ٹن خوردنی اشیا براستہ پاک افغان بارڈر امدادی سامان حکومت پاکستان نے افغان عوام کیلئے بیجاہے ہم سمجھتے ہیں کہ ماہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں افغان عوام کو ان چیزوں کی ضرورت ہے اور ہم مزید بھی اس طرح کے امدادی سامان اپنے افغان بھائیوں کیلئے فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد عید آنے والی ہے عید پر بھی ایک پیکج جو عید پیکج کے نام سے ہوگا افغان بھائیوں کیلئے دیا جائے گا ہم مزید بھی اپنے پاکستانی ان بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں جو امداد دے سکتے ہیں وہ آگے آئے اور اپنے افغان بھائیوں کو دل کھول کر اس بابرکت مہینے میں امداد دے۔


