فیسبک نے کیئر(خیال) فیچر متعارف کر دیا

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے کرونا لاک کے دوران اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے نیا ایموجی متعارف کرادیا۔فیس بک کی جانب سیمتعارف کرائے جانے والے ایموجی کو ’کیئر‘ (خیال) کا نام دیا گیا جسے شیئر کیے جانے والے اسٹیٹس، تصویر اور ویڈیو پر یکجہتی اور ہمدردی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کیئر ایموجی میں مسکراتا چہرہ دل کو گلے لگا کر دکھایا گیا ہے۔فیس بک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ایموجی کا مقصد کرونا کی وجہ سے ہونے والی دوریوں کے باوجود ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرنا ہے۔ترجمان فیس بک نے بتایا کہ اس ایموجی کا مطلب ’دور ہونے کے باوجود، ہم ایک ساتھ ہیں‘ کا ہے۔اس نئے ری ایکشن کو متعارف کرانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے دوستوں اور پیاروں سے دور رہنے کے باوجود ان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا جاسکے۔فیس بک کے مطابق اس نئے ری ایکشن کا اضافہ اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ پ دوستوں اور پیاروں سے دور ہونے کے باوجود بھی دوری کا احساس نہ ہو۔ کمپنی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ’اس ایموجی کے بعد خاندان اور دوستوں کے درمیان ایک دوسرے سے جڑنے کا احساس مزید بڑھ جائے گا‘۔اطلاعات کے مطابق فیس بک ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو یہ ایموجی فوری طور پر دستیاب ہوگا، اسی طرح میسنجر پر بھی دھڑکتے دل کے ایموجی کو بھی اب استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں