سیالکوٹ،فٹ بال پر قرآنی آيات، فیکٹری مالک گرفتار

پاکستانی حکام نے ايک فيکٹری کے مالک کو حراست ميں لے ليا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے پيغمبر اسلام کا نام اور مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن کے الفاظ اپنی فيکٹری ميں بننے والی فٹ بالوں پر چھپوائے۔جرمن خبر رساں ادارے کی دارالحکومت اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر سيالکوٹ ميں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ايک فيکٹری مالک کو ‘توہين مذہب‘ کے الزام پر حراست ميں لے ليا ہے۔ اسے اس وقت گرفتار کيا گيا، جب اس کی فيکٹری ميں بننے والی فٹ بالوں پر پيغمبر اسلام محمد کا نام اور مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن کی آيات کی تصاوير ديکھی گئيں۔ تفتيشی آفيسر اصغر علی نے ہفتہ دو مئی کے روز ڈی پی اے کو بتايا کہ ملزم حراست ميں ہے اور مذہبی علما کے ملکی بورڈ سے رجوع کيا گيا ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کريں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں