قوم پرست اور مذہبی جماعتیں نعروں سے عوام کو نہیں ورغلا سکتیں، نور محمد دمڑ
سنجاوی (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں عوام کو کبھی بھی نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتیں جھوٹوں نعروں سے نہیں ورغلا سکتے ہے بلوچستان عوامی پارٹی پرعوام جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کرکے پارٹی قیادت صوبے کی ترقی و خوشحالی روزگار کی فراہمی وامان وامان کیلئے تمام تروسائل کوبروئے کارلارہے ہیں بی اے پی میں نئے شامل ہونے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجاوی میں عبداللہ جان حیدرزئی کی جانب سے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر سینئر صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے کے دوران منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک لاجور دومڑ حاجی،جان چیرمین،ملک مرتضیٰ یاسین زئی اور دیگر بھی سینئر صوبائی وزیر کے اہمرہ تھے اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کاکردگی کی بنیاد پر بی اے پی میں شامل ہورہے ہیں بی اے پی کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ کو دیکھ کرسیاسی یتم منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں لیکن عوام نے ان کے جھوٹے نعروں کو مسترد کردیا ہے اور بی اے پی اور ہمارے کارروان میں شامل ہورہے ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ جن ساتھیوں آج پارٹی میں شمولیت کیا یہ ایک اچھے وقت پر اچھا فیصلہ ہے جس بی اے پی کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور مخالفین کی نیندیں حرام ہونگے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ساڑے تین سالہ دور حکومت میں علاقے میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے لوگوں کو روزگار دیا اور مزید علاقے اور حلقے کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کرونگا۔


