کوئٹہ،قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا

کوئٹہ:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ون جناب محمد افضل کاکڑ نے سیشن جج مراد بلوچ کے صاحبزادے کے مقدمہ قتل میں نامزد ایک ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2لاکھ روپے مقتول کے خاندان کو ادا کرنے کی سزا جبکہ مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سیشن جج مراد بلوچ کے صاحبزادے کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزمان محراب ولد عبد الناصر اور ہیبتان ولد حبیب جالب بلوچ پر الزام تھا کہ انہوں نے سال 2020 کے دوران سیشن جج مراد بلوچ کے بیٹے کو ان کے بیٹھک میں فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا گزشتہ سماعت کے دوران عدالت کے جج نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے گزشتہ روز سناتے ہوئے عدالت کے جج نے ملزم محراب ولد عبد الناصر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دولاکھ روپے مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔عدالت کے جج نے مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم ہیبتان ولد حبیب جالب بلوچ کوعدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کے احکامات بھی صادر کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں