ہارون آباد ، ایک خاتون کے ہاں سات بیٹیوں کے بعد بیک وقت تین جڑواں بیٹوں کی پیدائش،

ہارون آباد:ہارون آباد میں ایک خاتون کے ہاں سات بیٹیوں کے بعد بیک وقت تین جڑواں بیٹوں کی پیدائش، والد خوشی سے نہال،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں چک 74/فور ر کے رہاشی گل غفار خان کی بیوی کا کامیاب آپریشن ہوا،جو کنسلٹنٹ گانا کالوجسٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہارون آ باد ڈاکٹر بریرہ مریم نے نیو میڈیکل کمپلیکس ہارون آباد پر کیا ،تین بیٹوں کی جڑواں پیدائش پر والد خوشی سے نہال ہوگیا، گل غفار خان کی پہلے بھی سات بیٹیاں ہیں ،ان کا کہناتھا ان کے ہاں پیدا ہونے والے تینوں نومولود جڑواں بیٹے اور ان کی والدہ صحت مند ہے ،میں بہت خوش ہوں اللہ تعالی نے مجھے اولاد سے نوازا،اور انکی بہتر تربیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں