کوئٹہ میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، 27 اہم ادویہ دستیاب نہیں

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوگئی، انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیںڈرگ انسپکٹر بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہرمیں انسولین سمیت 27 اہم ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں اور سیکرٹری صوبائی ڈرگ کوالٹی کنٹرول نے صوبے کے ڈرگ انسپکٹرزکو عدم دستیاب ادویات کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں حکام کا کہنا ہے کہ عدم دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی و دماغی امراض اور دمے کی ادویات شامل ہیں جبکہ ٹیٹنس کے انجیکشن اور مختلف اقسام کے انہیلرز کی بھی شدید قلت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں