عمران خان خارجہ پالیسی کے تحت روس گئے دورے کا دفاع کرتا ہوں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

Bilawal

نیویارک (انتخاب نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت یہ دورہ کیا، کسی کو علم نہیں تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازع کا آغاز ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا نا انصافی ہوگی۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، افغان بحران کی شدت سے پوراخطہ متاثر ہوگا، عالمی برداری بحران کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں