حکومت قیمتی جنگلات بچائے، بصورت دیگر شدید احتجاج ہوگا، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پرےس رےلےز مےں گزشتہ کئی دنوں سے کوہ سلےمان ژوب کے علاقے کے جنگلات مےں لگنے والے آگ پر قابو اور بروقت اقدامات کرنے کی بجائے حکومت کی مسلسل خاموشی اور عوام دشمنی پر مبنی روےے اور پالےسی کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کئی روز سے سوشل مےڈےا سمےت مختلف ذرائع کے ذرےعے احتجاج کررہے ہےں کہ کوہ سلےمان کے علاقے مےں آگ لگنے کے باعث قےمتی جنگلات اُس مےں چلغوزوں اور شےنے کے درخت تباہ وبرباد ہورہے ہےں اور نام نہاد حکومت اور ان کے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری بروقت پورا کرنے سے قاصر ہےںجو قابل مذمت ،قابل گرفت اور ناقابل برداشت ہے۔ جبکہ اس شدےد آگ کے باعث انسانی جانوںکے ضائع ہونے اور حےوانات کو بھی نقصانات پہنچنے کی خبرےں شائع ہوچکی ہےں اس کے باوجود حکومت اور ان کے متعلقہ اداروں کی بے حسی درحقےقت پشتون دشمنی پر مبنی وہ پالےسی ہے جو ہر شعبہ زندگی مےں پشتون ملت کے ہرقسم کے وسائل پر قبضہ کرکے ان کا استحصال کرنا ہے اور ان مذموم مقاصد کےلئے مختلف قسم کی سازشےں کرکے وسائل سے بھرپور علاقوں پر قبضہ کرنا ہے ۔ اور اس جنگل مےں آگ لگنے کا واقعہ بھی شعوری منصوبہ بند سازش کے ذرےعے کےا گےا ہے۔ اور اب اس آگ کو بروقت بجھانے کے اقدامات سے گرےز کی پالےسی بھی پشتون دشمنی کے سوا کچھ نہےں۔بےان مےں صوبائی حکومت پر واضح کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ وہ اس تارےخی جنگل کو بچانے اور آگ کو بجھانے کےلئے فوری اور ہنگامی اقدامات کرےںورنہ مزےد کاہلی اور سستی کے نتےجے مےں تمام غےور عوام ہر علاقے مےں بھرپور احتجاج پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں