یوکرینی عدالت کی 2 روسی فوجیوں کو 11 سال قید کی سزا

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کی عدالت نے جنگی قوانین کی خلاف ورزی پر 2 روسی فوجیوں کو 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔رپورٹ کے مطابق، یوکرینی عدالت کی جانب سے دونوں روسی فوجیوں کو 2 دیہاتوں میں فائرنگ کےالزام میں سزا سنائی گئی ہے۔یوکرین کی کوٹیلیفسکا ڈسٹرکٹ کورٹ میں الیگزینڈر بوبیکن اور الیگزینڈر ایوانوف نامی جن دو روسی فوجیوں نے سزا کا فیصلہ سنا، گزشتہ ہفتے اپنےجرم کا اعتراف کیا تھایاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یوکرین کی عدالت نےجنگی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک روسی فوجی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔یوکرینی عدالت نے گزشتہ ہفتے ایک روسی فوجی سارجنٹ وادیم شیسمارین کو نہتے شہری کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔یوکرین کی عدالت کی جانب سے روسی فو جیوں کو سزا سنائے جانے کے یہ خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہيں کہ اس کے رد عمل ميں روس بھی ماريوپول سے حراست ميں ليے گئے يوکرينی فوجيوں پر مقدمہ چلا سکتا ہے۔اس حوالے سے روس نے عندیہ بھی دے دیا ہے کہ ماریوپول اسٹیل ورکس میں ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی فوجیوں میں سے چند کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں