ہنہ کے پہاڑوں پر خار دار تاریں لگا کر قبضہ کیا جارہا ہے، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قائمقام اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کی سربراہی میں ارکان اسمبلی احتجاج کرنے والے طلباء سے مذاکرا ت کریں پشتونخوا کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے ایوان کی توجہ ہنہ اوڑک میں مقامی قبائل کے جاری احتجاج کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کے مقامی قبائل کی ہنہ اوڑک میں واقع زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے جس کے خلاف وہاں ہزاروں لوگ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں یہ اراضی ان قبائل کی ملکیت ہے انہوں نے کہا کہ ہنہ کے پہاڑوں پر فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور خاردار تاریں لگا کر مذکورہ اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اس قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی قبائل کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کریں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ اس ضمن میں رولنگ جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں