کوہلو کی مویشی منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان، شہریوں اور تاجروں کو مشکلات

کوہلو (انتخاب نیوز) ضلع کوہلو میں شہریوں کو جہاں دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے وہی ضلع میں 5دہائیوں سے صوبائی وضلعی انتظامیہ شہریوں کو سرکاری میویشی منڈی بھی فراہم نہیں کرسکی ہے، جس کی وجہ سے سال بھر اور خصوصا عیدالاضحی قریب آتے ہی شہریوں کو مال مویشوں کی خریداری اور بیوپاریوں کو منڈی میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ ضلع کی واحد عارضی قائم شدہ میویشی منڈی میں پانی،بیٹھنے کی جگہ،ہوٹلز، جانوروں کیلئے سائے سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے، جس سے مال مویشوں کا کاروبار کرنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات کا سامنا ہے۔ کوہلو کے بیوپاریوں اور شہریوں نے بتایا کہ ضلع میں پہلے تو طویل عرصے سے دعوں کے باوجود حکومت مویشی منڈی کے لئے سرکاری جگہ کا تعین نہیں کرسکا ہے جہاں ہر گزارتے سال میویشی منڈی کو پہلے والے جگہ سے تبدیل کرکے دوسرے جگہ میں منتقل کیا جاتا ہے جبکہ اس کے علاوہ مال میویشی منڈی میں بنیادی سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے کیونکہ یہاں کوہلو کے دور دراز علاقوں ماوند،کاہان،نساؤ،گرسنی،مخماڑ سے لوگ جانواروں کی خرید و فروخت کیلئے آتے ہیں یوں تو مال مویشی منڈی میں سال بھر رش لگا رہتا ہے مگر عید قربان قریب آتے ہی یہ رش کئی گنا زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ناصرف منڈی میں تل دھرنے کی جگہ ختم ہوتا ہے بلکہ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں