افغانستان کی معیشت غیر ملکی امداد سے بحال نہیں ہوسکتی، لویہ جرگہ سے افغان سربراہ کا خطاب

کابل (انتخاب نیوز)افغانستان میں تین روزہ لویہ جرگہ کی تقریب سے افغان حکومت کے سربراہ کی شرکت۔ افغان حکومت کے سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانوں کو اختلافات ختم کر کے متحد ہونا ہوگا، قوم کی تقسیم سے ملک تقسیم ہوجاتے ہیں، حکومتیں بکھر جاتی ہیں، علما حکمرانوں کی غلطیوں کی تشہیر میڈیا کے بجائے ان کے سامنے کریں، عوام میں حکمرانوں کی غلطیاں دراصل قوم اور حکمرانوں میں خلیج پیدا کردیتی ہے۔ افغان معیشت غیر ملکی امداد سے بحال نہیں ہوسکتی، سرمایہ کاروں، تاجروں کو آگے آنا ہوگا، سرمایہ کاری، تجارت پر کسی کو خوفزدہ ہونیکی ضرورت نہیں، اگر افغان عوام غیر ملکی امداد پر انحصار کریں گے تو امریکہ، یورپ ہمیں معاشی طور پر غلام بنالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں