ابوبکر طاہرو نامی شخص نے 1123درختوں کو ایک گھنٹے میں گلے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ٹیپا(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹیا میں ابوبکر طاہرو نامی شخص نے 1123درختوں کو ایک گھنٹے میں گلے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا، تفصیلات کے مطابق جنگلات سے متعلق تعلیم حاصل کرنے والے گھانا کے ایک شہری نے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ابوبکر طاہرو نامی شہری نے Tuskegee National Forest میں 1123درختوں کو قلیل ترین مدت میں گلے لگاکر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ریکارڈ قائم کرنے کیلئے یہ شرط ضروری تھا کہ ابوبکر اپنے دونوں بازو ہر درخت کے گرد پورا لپیٹیں اور درختوں کو نقصان پہنچائے بغیر اور کسی بھی درخت کو ایک سے زیادہ بار گلے نہیں لگایا جا سکتا تھا۔علاوہ ازیں ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران ابوبکر کا روزہ بھی تھا جس نے چیلنج کو اور مشکل بنا دیا تھا۔ابوبکر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ پوری کوشش کے دوران پانی نہ پینا ایک جمسانی چیلنج تھا۔ تاہم یہ بھی ایک طرح سے مددگار ثابت ہوا کیونکہ پانی کے وقفے کے لیے توقف کرنے کی ضرورت نہیں تھی اور میں نے شروع سے آخر تک بنا ر±کے اپنی کوشش جاری رکھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں