کچھی کے علاقے سنی شوران میں مسلح افراد کا حملہ، مواصلاتی ٹاور تباہ

کچھی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی شوران میں گزشتہ شب مسلح افراد کی جانب سے یوفون کمپنی کے ٹاور کی مشینری و سولر پلیٹوں پر فائرنگ کی گئی، تفصیلات کے مطابق مواصلاتی ٹاور پر فائرنگ کرنے کے بعد اسے نذر آتش کر دیا گیا، واقعے کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام کو بندش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حملہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، علاوہ ازیں اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں