غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کیخلاف ہدایت الرحمان کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں منظور

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ حق دو تحریک اور رکن صوبائی اسمبلی ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ گوادر میں 7افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے گوادر واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ خوش تھا کہ بلوچستان کے انتظامی معاملات بہتر ہوں گے لیکن ٹرانسفر پوسٹنگ اب دوبارہ پیسوں کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں ہدایت الرحمان نے گوادر کے ساحل سے غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ ختم کرنے سے متعلق قراردار بھی صوبائی اسمبلی میں پیش کی جسے بعد ازاں منظور کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں