راولپنڈی میں غیر قانونی اسلحہ برآمد، 2افراد گرفتار
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ خود کار اسلحہ خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمگل کیا جا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے 50پستول، 4کلاشنکوف، 6ایم پی 5رائفل اور 2دیگر رائفلیں برآمد کی گئی۔ علاوہ ازیں ملزمان سے مختلف بور کے 4800کارتوس اور میگزین بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے ایک ملزم کی تلاش شرع کر دی۔
Load/Hide Comments


