پانی کا استعمال 40 سے 70 فیصد کرنے کیلئے آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ زیر غور ہے۔ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا منصوبہ ہے کہ پانی کے استعمال کی موجودہ کارکردگی 40 فیصد سے بڑھا کر 2029 تک 70 فیصد کی جائے۔سیلاب کے انتظام، آبی ذخائر کی تعمیر اور نہروں کو جدید بنانے سمیت اہم آبی ڈھانچے کیلئے آئندہ 10 سال کے دوران فیڈرل فنانسنگ کی ضرورت کا تخمینہ تقریباً 18 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں زیرِ زمین پانی کی سطح سالانہ 0.5 سے ایک میٹر تک گررہی ہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے سبسڈی کو زیرِ زمین پانی کے اندراج اور پائیدار حدود کے اندر پانی نکالنے سے مشروط کیا جائے۔اس کے علاوہ فریم ورک میں شہری علاقوں کے کم از کم 25 فیصد آلودہ پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں