عمر ایوب کی جانب سے شو کاز نوٹس، افضل مروت کے بیانات سے نقصان پہنچا، متن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق شیر افضل مروت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے باوجود شیر افضل مروت نے بیانات دیئے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، افضل مروت تین روز کے اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائیگی۔ نوٹس کے مطابق جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی افضل مروت کے خلاف ایکشن لے گی۔
Load/Hide Comments


