کوئٹہ,کلی گوہر آباد لانگو چوک کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(انتخاب نیوز) کوئٹہ کلی گوہر آباد لانگو چوک کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح کوئٹہ کلی گوہر آباد لانگو چوک کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص وقاص آحمد ولد بشیر آحمد عمر 25سال قوم ابڑوجاں بحق ہو گیا ،فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولےس نے ملزمان کے خلاف ناکہ بند کردی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثے کے حوالے کر دیا گےا مزید تفتیش پولےس کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments


