پنجگور ، تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ،فصلوں کو نقصان ،کچے مکانات کی دیوار یں گر گئی

پنجگور(ویب ڈیسک) پنجگور اور گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری خداباداں تسپ کے پہاڑی اور شہری علاقوں پنچھی کلگ میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دیگر دیہی علاقوں راہی نگور گوارگو سمیت پروم سزاب گچک کیل کور پروم میں بارشوں سے کچے مکانات سڑکوں لوگوں کے زرعی بندات سمیت فصلات خصوصا کجھور آنگور کپاس کو نقصان پہنچا ہے دریں اثنا ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب عبدالرزاق ساسولی نے مختلف ڈیمز کے معائنہ کے بعد کیا ھے کہ پنجگور میں کسی بھی ڈیم کو خطرہ نہیں لوگ افواہوں پر یقین نہ کریں تاہم لوگوں کو چاہیئے کہ طوفانی بارشوں کے سلسلے میں ندی نالوں سے دور رہیں اور ڈیمز کے قریب نہ جائیں انہوں نے کہا کہ آبادی کے قریب تمام ڈیمز کا معائنہ کیا ھے اس سلسلے میں محکمہ ایریگیشن کے آفیسر بھی ان کے ساتھ تھے پنجگور میں گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے بارشوں کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے کچے مکانات دیوار یں گر گئے ہیں جبکہ فضلات کو نقصان پہنچا ھے اور زمینداروں کے بندات پانی میں بہہ گئے ہیں حکومت سے اپیل ھے کہ ضلع پنجگور کو آفت زدہ قرار دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں