پنجگور میں ڈاکٹروں کا مسئلہ جلد حل کریں گے، سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان

پنجگور (انتخاب نیوز) سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان صالح ناصر نے کہا ہے کہ پنجگور میں ڈاکٹروں کا مسئلہ بہت جلد حل کریں گے چالیس کے قریب ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کے حوالے سے سمری بھیج دی گئی ہے منظوری کے بعد یہ ڈاکٹر پنجگور میں آکر ڈیوٹیاں کریں گے ہیلتھ کے مقامی زمہ داران پچاس بیڈڈ میں ایمرجنسی اسٹیبلش کرائیں تاکہ بوقت ضرورت شہری استفادہ کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیچنگ اسپتال اور پچاس بیڈڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر نادر بلوچ ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر انور عزیز ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ اور دیگر موجود تھے سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ پنجگور میں ڈاکٹروں کی کمی کا احساس ہے اور یہ مسئلہ بہت جلد حل ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 40 کے قریب ڈاکٹروں کی سمری تیار کرکے منظوری کے لئے بھیج دیا گیا ہے جوں ہی منظوری ہوگا یہ ڈاکٹر پنجگور آکر ڈیوٹیاں سرانجام دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی کوشش ہے کہ لوگوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولتیں دستیاب ہوں خصوصاً دیہی علاقوں میں ہیلتھ کے شعبے کو مذید وسعت دے رہے ہیں تاکہ دوردراز کے لوگ بھی پریشانی اور مشکلات سے نکل سکیں اور انہیں مقامی سطح پر بہتر علاج معالجے کی سہولتیں مہیا ہوں سیکرٹری ہیلتھ نے مزید کہا کہ پنجگور میں جن ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کی جارہی ہے وہ مقامی ہیں جو ڈی ایچ او اور ایم ایس کے انڈر کام کریں گے اور ہیلتھ میں کنٹریکٹ پر بھی ڈاکٹر بھرتی کررہے ہیں تاکہ اسپتالوں کی کارکردگی میں مذید خاطرخواہ اضافہ ہوسکے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں