لاپتہ غلام جیلانی پرامن شہری ہے، بازیاب کرایا جائے، اہلخانہ کا مطالبہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) غلام جیلانی کو 19 جولائی 2022ءکو بلوچستان کے شہر خاران سے لاپتہ کیا گیا۔ غلام جیلانی حسین زئی کے اہلخانہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ غلام جیلانی ایک پرامن شہری ہے، ان کے لاپتہ ہونے سے ان کے گھر والے بہت دکھ اور تکلیف میں ہیں۔ سیمک بلوچ غلام جیلانی حسین زئی کی رہائی کے لئے ہاتھ میں تصویر لیے ہوئے بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں بیٹھی ہے۔ اس موقع پر غلام جیلانی حسین زئی کے اہلخانہ نے تمام سرکاری اداروں سے اپیل کی ہی کہ غلام جیلانی کو بازیاب کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں