آواران: پولیس کا عوام پر تشدد، پرامن ریلی کرنے والوں پر آنسو گیس

آواران بازار میں پولیس کی جانب سے افطاری کیلئے خریدوفروخت میں مصروف روزہ داروں پر بےجا تشدد کرکے انکو گرفتار کرلیا۔ تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے کاروبار بند کرکے پر امن ریلی کی صورت میں پولیس تھانہ پہنچ گئے جہاں پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے ذریعے ان کو منتشر کیا جبکہ کچھ لوگوں کو لاٹھی چارج کرکے گرفتار کرلیا۔ آواران کے تاجر برادری اور سیاسی و سماجی شخصیات نے رمضان کے اس مقدس مہینہ میں پولیس کے اس بہیمانہ تشدد کو سراسر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس امن و امان قائم کرنے کے بجائے بلاجواز لوگوں پر تشدد کررہا ہے ہم اسکی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ تاجروں کا مزید کہناہے کہ آئے روز روزہ داروں کو تنگ کرکے انکے موٹرسائیکلوں کو اٹھاکر تھانے لے جاکر ان سے فی سائیکل کی واپسی کا 1000 روپے لیتے ہیں۔
انہوں نے حکام بالا سے مزکورہ پولیس دہشتگردی کا سخت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار لوگوں کو فورا رہا کرکے متشدد شخص کو انصاف فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں