ڈنمارک پاکستان کو سود سے پاک 10 کروڑ ڈالر تک محدود قرض دے گا

اسلا م آباد(صباح نیوز)وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت ڈنمارک سود سے پاک 10 کروڑ ڈالر تک محدود قرض دے گا۔وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک سے پاکستان تک ٹیکنالوجی اور معلومات کی منتقلی میں بھی سہولت فراہم ہوگی، فریم ورک معاہدے پر دستخط کے بعد سود سے پاک قرضوں میں 35 فیصد رعایت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں