اوتھل، لنڈا ندی میں شاہراہ کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ٹریفک معطل

اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل کے علاقے لنڈا ندی میں سیلابی ریلہ شاہراہ کا متبادل راستہ پانی میں بہہ گیا، شاہراہ بند، ٹریفک معطل ہوگئی۔ واضح رہے کہ لنڈا ندی پل پہلے سے ہی سیلابی ریلے میں بہہ چکی ہے۔ لنڈا ندی پر شاہراہ کا متبادل راستہ پانی میں بہہ جانے کے باعث شاہراہ بند ہوگئی اور ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں