خاران میں ایک شخص کے 2 بیٹوں کے قتل اور ایک کو لاپتہ کرنیکا نوٹس لیا جائے، ثنا بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کے زیر صدارت شروع اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے توجہ دلاؤ نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ وزیربرائے محکمہ داخلہ کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ 2اگست2022کو صبح 2بجے خاران میں حاجی ثناء اللہ شاہوانی کے گھر پر چھاپہ اور اس کے نتیجے میں دو معصوم نوجوانوں کی شہادت اور ان کے ایک بیٹے کو لاپتہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2مہینوں میں بلوچستان سمیت خاران میں امن وامان کی صورتحال کا دانستہ طور پر خراب بے گناہ افراد کو قتل اور اغواء کی روک تھام کی بابت حکومت نے اب تک کیا اقداما ت اٹھائیں ہمیں تفصیلات بتائے جائیں جس پر صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ثناء بلوچ میرے پاس آئے تھے سی ٹی ڈی نے جو رپور ٹ دی وہ ہم نے آپ کے ٹیبل پر پہنچا دی ہے ثناء بلوچ نے اس واقعے کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس کا اختیار میرے پاس نہیں بلکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس ہے وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر توجہ دلاؤ نوٹس کو نمٹادیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں