ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کسی صورت میں برداشت نہیں،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
کوئٹہ:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے رہنماں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا دفاع اور حفاظت ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے حاجی محمد نسیم شاہ آغا سچا عاشق رسول ص تھے حاجی محمد نسیم شاہ آغا کے خدمات ناقابل فراموش ہے مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام کے نشروا شاعت کے لیے وقف کر رکھی تھے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے مبلغ مولانا مفتی احمد خان ناظم تبلیغ مولانا محمد اویس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع قلعہ عبداللہ کے امیر مولانا حافظ عبدالرشید ایوبی جنرل سیکرٹری حاجی محمد رمضان مولوی عصمت اللہ حافظ عطاوللہ مولوی خیرمحمد حافظ عبد الہادی حماد نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع قلعہ عبداللہ کے ناظم مالیات حاجی محمد نسیم شاہ آغا کے وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سید محمد نسیم شاہ نیایک سچا عاشق رسول اللہ علیہ و سلم تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام کے سربلندی کے لیے وقف کر رکھی تھے مرحوم کی دینی و مذہبی خدمات قابل تحسین ہے مرحوم نے ہر محاذ پر ناموس رسالت ص کی دفاع کیلئے ڈٹ کر جنگ لڑ ی ہے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے سرگرمیوں کے تعاقب کرتے رہے گے فتنہ قادیانیت کے خلاف تمام کلمہ گو مسلمانوں نے فتنہ قادیانیت کے سرکوبی کیلئے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں کہا کہ ناموس رسالت ص کی دفاع پر کسی قسم آنچ نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ حاجی نسیم شاہ نے ہر محاذ پر عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کیا تھا انہوں نے کہا کہ حاجی نسیم شاہ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشن کو ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے انہوں نے کہا کہ مرحوم کی دینی و مذہبی خدمات امت مسلمہ کیلے مشعل راہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی فتنہ قادیانیت کے سر کو بی کے لئے وقف کر رکھی تھے مرحوم کی وفات سے عظیم خلا پیدا ہوا ہے جو مدتوں تک پر نہیں کیا جاسکتا ہے۔