ایران میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کیلئے کام کرنیوالے بہائی تنظیم کے 12 ارکان گرفتار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صوبہ مازندران کے جنرل انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے بہائی تنظیم کے 12 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس تنظیم کے دو رہ نماؤں کو اسرائیل میں "بیٹوین جسٹس آرگنائزیشن” میں تربیت دی گئی تھی۔ایک ماہ قبل ایرانی میڈیا نے پانچ افراد پر مشتمل ایک اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔پانچ مشتبہ افراد اس سیل کے سربراہ اور اس کے چار معاونین ہیں، سبھی اسرائیل کے لیے کام کرتے ہیں اور موساد کے سربراہ سے رابطے میں ہیں۔رپورٹ میں مشتبہ افراد کی قومیتیں ظاہر نہیں کی گئیں اور نہ ہی مبینہ سازشوں کے اہداف کی وضاحت کی گئی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس گروہ کو کب گرفتار کیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ایران وقتا فوقتا ایسے لوگوں کو حراست میں لینے کا اعلان کرتا رہتا ہے جن پر امریکا اور اسرائیل سمیت بیرونی ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات عاید کیے جاتے رہے ہیں مگر تہران ان الزامات کے لیے ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں