قلات، زمینداروں نے ایران سے درآمد کنٹینر سے ٹماٹر نکال کر پھینک دیے گئے، متعدد گرفتار

قلات (انتخاب نیوز) منگوچر میں گزشتہ روز زمینداروں کی جانب سے زرعی اجناس کی ہمسایہ ملک سے درآمدگی کیخلاف احتجاج کے دوران ایران سے آنے والے ٹماٹرسے بھرے کنٹینر کو روک کر زمینداروں نے مبینہ طور پرکنٹینرسے ٹماٹر نکال کر پھینک دیے، ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی کنٹینرز سے ٹماٹر نکال کر پھینکنے والے زمیندار کو انتظامیہ نے دھر لیا زمینداروں کنٹینر واقع سے لا تعلقی کا اظہا ر کر لیازمینداروں کا ردعمل سامنے آگیا،زمینداروں کی جانب سے واقع کی شدید مزمت۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں گزشتہ روز زمینداروں کی جانب سے زرعی اجناس ہمسایہ ممالک سے درآمدگی کے خلاف قومی شاہراہ کو بند کرکے شدید احتجاج کیاگیا تھا اس دوران چند مشتعل مظاہرین کی جانب ایران سے آنے والی ٹماٹر سے بھرے کنٹینر کو روک کر کنٹینرسے ٹماٹر کی پیٹیاں نکال کر باہر پھینک دیاتھا۔جس پر ضلعی انتظامیہ اور زمینداروں کا ردعمل سامنے آگیا قلات انتظامیہ نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے کنٹینرز سے ٹماٹر نکال کر باہر پھینکنے والے مین کردار رحمت اللہ نامی زمیندار کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب زمینداروں نے کنٹینر واقعہ کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ حاجی عزیز مقامی زمینداربلوچستان کے لوگ زمینداری پر انحصار کرتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ جب تک ہماری فصلات تیار ہیں اس وقت تک ہمسایہ ممالک سے درآمدگی زمینداروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔کل کے ہونے والے کنٹینر واقع کی مذمت کرتے ہیں۔عبدالحفیظ زمیندارگزشتہ روز کنٹینر کیساتھ پیش آنے والے واقع کی مزمت کرتے ہیں۔لیکن حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک ہماری فصلات مارکیٹوں تک نہیں پہنچتی ہیں اور فروخت نہیں ہوتی اس وقت کے مطابق ک ایران و دیگر ممالک سے کوئی بھی فصل در آمد نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں