سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور وزیراعظم ہفتے کو نصیر آباد کا دورہ کریں گے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور وزیراعظم میاں شہبازشریف ایک روزہ دورے پر ہفتے کو نصیرآباد پہنچیں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو،وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال، اراکین قومی اسمبلی خالد حسین مگسی،میرخان محمد جمالی ودیگر بھی ہونگے،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو،چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دینگے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے عالمی برادری سے بھرپور امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب جیسی قدرتی آفت کا سامنا ہے، اس صورتحال سے نکلنے کیلئے بڑی امداد کی ضرورت ہے، عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کو بھرپور تعاون درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں