نوشکی، اغواءبرائے تاوان میں ملوث تین ملزمان گرفتار، نوجوان مغوی بازیاب
نوشکی (انتخاب نیوز) پولیس کی کامیاب کارروائی اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار نوجوان مغوی بازیاب اغواکار مغوی کے والدین سے ساٹھ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کر رہے تھے ہفتے کے روز پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی غلام حسین باجوئی ایس ایچ او ثناللہ مینگل نے کہاکہ شکایت کنندہ شکیل احمد بڑیچ نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے کزن کو اغوا کر لیا ہے اور وہ 60 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس پر ایف آئی آر نمبر 107/22 زیر دفعہ 365A-34 ppc پولیس تھانہ نوشکی میں درج کر لی گئی۔ ڈی آئی جی رخشان جناب نذیر احمد کرد کی ہدایت پر پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی۔ دوران تفتیش نوشکی پولیس نے اے ٹی ایف کے ہمراہ تاڑیز کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان میں ملوث تین اغوا کاروں علیم خان بادینی ولد قاسم خان بادینی سکنہ مستونگ نیک نذر مینگل ولد نظرداد مینگل اور علی احمد مینگل ولد چاکر خان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مغوی ممتاز الدین بڑیچ کو بازیاب کرلیا اور اغوا برائے تاوان کے جرم میں استعمال ہونے والے ایک ایکس کرولا ایک 125موٹر سائیکل ایک پسٹل بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لیا ۔انہوں نے بتایا نوشکی پولیس نے 8 گھنٹے کے اندر اندر ٹیکنیکل بنیادوں پر اغوا کاروں کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کرلیا۔ جو مغوی کے خاندان سے ساٹھ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کررہے تھے پولیس نے موقع سے چار مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے انہوں نے کہا پولیس کی اس کامیاب کاروائی سے ثابت ہوا کہ پولیس کسی بھی منفی سرگرمی کو روکنے کی بھرپور قوت رکھتی ہے اس کاروائی سے متاثرہ خاندان بھی پولیس کارکردگی سے مطمئن ہیں پولیس پوری دیانتداری اور خلوص کے ساتھ اپنی زمہ داریاں پوری کررہی ہے امن و امان برقرار رکھنے کے لیئے پوتی کوشش کر رہے ہیں عوام کو چاہیئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی واقعہ یا واردات کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی کیا جاسکے جرائم کی پردہ پوشی سے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی انہوں نے کہا نوشکی میں مختلف گتوہ سرگرم ہیں جو مختلف طریقوں اور حیلے بہانے سے لوگوں کو بہلا پھسلا کر اپنا شکار بناتے ہیں لوگوں کو ایسے گروہ پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے اس موقع پر اغوا کاروں اور مغوی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا قبائلی رہنما حاجی سراج بڑیچ نے کامیاب کاروائی پر ایس پی اور پولیس ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا اسموقع پر ایس آئی صادق مینگل ایس آئی محسن اسد اور واجد یلانزئی موجود تھے ۔


