کوہلو میں فائرنگ ایک شخص ہلاک
کوہلو (نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں 2گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جو کہ لیویز اہلکار بتایا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے لیویز اہلکار زری خان کو تشویشناک حالات میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے شاہجہ آباد میں پرانی دشمنی کی بنا پر دوگروپوں میں تصادم اور فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص لیویز اہلکار زری خان کو تشویشناک حالت میں ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا زخمی ہونے والے شخص عدالت میں پیشی کے بعد گھر جارہا تھا۔
Load/Hide Comments


