بلوچستان حکومت میں شمولیت کیلئے 6 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا، جے یو آئی

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شمولیت کی دعوت ملی جس کیلئے ہم نے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی ہم نے اپنے 6نکاتی پوائنٹ انکے سامنے رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے جمعہ تک مہلت مانگی ہے تاکہ وہ اپنے ساتھیوں سے صلح ومشورہ کے بعد ہمیں جواب دیں ،جب جواب ملے گا تو مزید پیشرفت ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی نے مزید کہاکہ وزارتوں کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے جب وزیراعلی بلوچستان اپنے ساتھیوں سے مشاورت کرے گا تو اس کے بعد مزید معاملات پر بات چیت ہوگی ،مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے صوبائی حکومت میں شمولیت کی اجازت دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں