کوئٹہ ہزارہ ٹاﺅن میں نان بائیوں کی من مانیاں، روٹی 50 روپے میں فروخت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سماجی رہنما کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاﺅن اور گردونواح میں نان بائیوں کی من مانیاں جاری، ڈبل کے نام پر 280 سے 300 گرام کی روٹی 50 روپے میں فروخت کی جارہی، عوام پر مسط کی گئی خود ساختہ مہنگائی کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ نوٹس لے کر کم وزن اور مہنگی روٹی فروخت کرنیوالے نان بائیوں کیخلاف کارروائی کرکے انہیں سرکاری نرخنامے پر روٹی فروخت کرنے کا پابند بنائیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قلت اور مہنگائی سارے ملک میں ہے مگر نان بائیوں نے روٹی کی من چاہی قیمتیں بڑھا کر عوام کیساتھ سنگین مذاق شروع کردیا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ آئے روز نان بائی مہنگائی اور آٹے کی قمیتوں میں اضافے کا رونا روتے ہیں مگر خود سرکاری نرخنامے پر روٹی فروخت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق 380 گرام کی روٹی کی قیمت 25 روپے ہے جبکہ ہزارہ ٹاون اور گردنواح میں نان بائیوں نے نا انصافی کی انتہا کردی ہیں۔ ڈبل کے نام پر 280 سے 300 گرام کی پاپڑ نما روٹی 50 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تندور مالکان اور نان بائی اپنی خود ساختہ مہنگائی عوام پر مسلط کررہی ہیں جسکو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ کم وزن اور مہنگی روٹی فروخت کرنیوالے نان بائیوں کیخلاف عملی کارروائی عمل میں لائی جائی تاکہ عوام کی خود ساختہ مہنگائی سے جان چھوٹ سکے۔ مزید انہوں نے کہا کہ نان بائیوں اور کو سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں