ٹرین آپریشن بحال کرنے کیلئے ٹریک پر مرمتی کام شروع،ریلوے متحرک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کے لیے ٹریک پر مرمتی کام شروع کروا دیا، اس سلسلے میں متاثرہ ٹریکس پر سے سیلابی پانی نکالنے کے لیے عملہ متحرک ہو گیا ہے۔ٹریک کی مینٹی نینس چیک کرنے کے لیے انسپکشن ٹرین کے ذریعے آزمائشی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے حکام نے شعبہ کیرج کے عملے کو 5 اکتوبر تک مسافر بوگیاں ٹیکینکل فٹ اور فیومیگیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں یکم اکتوبر سے فریٹ ٹرین آپریشن چلانے کا فیصلہ سیلابی پانی کے ٹریک سے نکل جانے اور سگنلز و پلوں کی فٹنس رپورٹ آنے سے مشروط کیا گیا ہے۔ ریلوے کے شعبہ سول انجینئرنگ اور شعبہ میکینکل نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے لیے اپنا اپنا کام شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں