کچھی میں ایک منظم سازش کے تحت ایک بار پھر بدامنی پھیلائی جارہی ہے ،سردار یار محمد رند

بولان(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف کمشنر پاکستان اسکاو¿ٹس، رکن صو بائی اسمبلی وسابق صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کچھی میں ایک منظم سازش کے تحت ایک بار پھر بدامنی پھیلائی جارہی ہے دن دیہاڑے چوروں ڈاکوو¿ں کے گروہ دیدہ دلیری سے وارداتیں کررہے ہیں جس سے علاقے میں آباد پرامن قبائل کو خوفزدہ کیا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ضلع کچھی کے عوام کے ساتھ محبت احترام کا رشتہ قائم ہے انتظامیہ ڈاکوو¿ں چوروں کے جھتوں کے خلاف سخت ایکشن لیں بصورت دیگر کچھی کے عوام کو دفاع کرنا بھی جانتے ہیں انکو کسی بھی صورت جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ضلع کچھی کی تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت نے علاقے میں جو تباہی بربادی پھلا دی ہے اس سے عوام کو دوبارہ بحال ہونے میں وقت لگے گا میری ذاتی تعاون سیلاب متاثرین کے ساتھ رہے گا آفت کی گھڑی میں انکے ساتھ ہیں بحالی اور ریلیف امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر میں پریس کلب ڈھاڈر کے صحافیوں کے وفد کی جانب سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کہی قبل ازیں علاقائی معتبرین، معززین کی بڑی تعداد نے انہیں ضلع کچھی سمیت ڈھاڈر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے بارے میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا جس پر سردار رند نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع کے عوام کے ساتھ ہیں کسی بھی صورت علاقے کی امن امان کو داو¿ پر لگنے نہیں دینگے صوبائی حکومت انتظامیہ کچھی پولیس لیویز فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں بدامنی پہلانے والے عناصر ایک سازش کے تحت کچھی میں امان امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کی آڑ میں کچھ جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر کچھی میں بدامنی پہلانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال کے بعدضلع میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں مگر تباہی وسیع پیمانے پر ہے بحالی میں وقت لگے گا آگے سردریاں آرہی ہیں صوبائی حکومت انکی بحالی کیلئے سنجیدہ اور جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے میں ذاتی طور پر بھی متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہوں مگر نقصانات بہت زیادہ ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ سمیت ہمارے بس میں نہیں حکومت فی الفور متاثرین کی بحالی کیلئے کوششوں میں تیزی لائے تاکہ سردیوں کے موسم میں یہ مزید مشکلات سے دوچار نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں