امریکہ کو تعلقات کی درست راہ پر واپس لوٹنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے رسمی پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے ایشیا سوسائٹی نیویارک ہیدکواٹرز میں دیئے گئے لیکچر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وانگ ای نے اپنے لیکچر میں نشاندہی کی کہ گزشتہ چند سالوں میں چین اور امریکہ کے تعلقات سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے انتہائی نچلی سطح پر رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام اور دنیا بھر کے ممالک کے مستقبل میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ بنیادی طور پر بات یہ ہے کہ امریکہ نے چین، دنیا اور خود کو غلط سمجھا ہے۔چاہے وہ جامع تصادم کو ہوا دے رہا ہو یا اسٹریٹجک مقابلے کی وکالت کر رہا ہو، وہ چین امریکہ تعلقات کی درست سمت سے ہٹ گیا ہے۔ اس کا درست راستہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور سود مند تعاون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں