بلوچستان، حادثات و واقعات میں 5 افراد جاںبحق، 5 زخمی، قتل کے دو ملزمان گرفتار
دکی، تمبو، ماشکیل، پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان میں مختلف واقعات وحادثات میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تفیصلات کے مطابق دکی میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاںبحق ہوگئے پہلے واقعے میں لیویز فورس کے مطابق تحصیل لونی کے علاقے کلی حاجی کاریز کے علاقے میں شوہر روز الدین نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو موقع پر ہلاک کرکے فرار ہوگیا۔لیویز کے مطابق خاتون کے بچوں نے لاش سول ہسپتال منتقل کرکے بچے ہسپتال سے فرار ہوگئے ہیں، وجہ عناد گھریلو ناچاقی بتائی جارہی ہے۔ خاتون کے ورثا کی جانب سے درخواست کا انتظار کیا جارہا ہے درخواست موصول ہوتے ہی ایف آئی آر درج کرلی جائیگی جبکہ دوسرے واقعے میں مغربی بائی پاس کے مقام پر ڈمپر گاڑی کئی ٹکر سے نوجوان قاسم ولد پیرجان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔دریں اثناءتحصیل چھتر کے نواحی گوٹھ موندر میں نا معلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر شدید فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں بچے بھی شامل پیں پولیس کے مطابق تحصیل چھتر کے گوٹھ موندر میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی شنیلا بی بی، 35 سالہ سمندر علی بھنگر جاں بحق ہوگئے اور پانچ افراد نورجہان، اختر علی، احمد علی، شبیلا اور فرحان زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر چھتر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال ریفر کردیا گیا تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی چھتر پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔دریں اثناءبلوچستان کی سرحدی تحصیل ماشکیل بچرائی بارڈر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ ماشکیل بچرائی بارڈر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلال احمد ولد پیر محمد جاں بحق لاش کو سول اسپتال ماشکیل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں پنجگور میں لیویز فورس مختلف کاروائیوں میں قتل میں ملوث 2ملزمان کوکو گر فتار کر لیا گیا۔ لیویز فورس کے مطابق ڈپٹی کمشنر نعیم گچکی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوارگو اسد اللہ بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو نے لیویز محررعبدالغفار حوالدار شاہ میر دستک انچارج ملا حمید کانسٹیبل سہیل احمد کی ہمراہی میں ہیلتھ کے ملازم بابو ایاز کے قتل میں ملوث نامزد ملزم محمد کوچیدگی بارڈر سے گرفتار کرلیا ملزم نے گزشتہ روز ایاز ولد محمد حیات سکنہ بونستان کو قتل کیا تھا اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ بلوچ نے ڈپٹی کمشنر نعیم گچکی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم پولیس کانسٹیبل محمد بلوچ کا ایران فرار کی کوشش ناکام بناکر اسے چیدگی بارڈر سے گرفتار کرلیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اے سی گوارگو اسداللہ اور لیویز ٹیم کی بروقت کارروائی کوسراہا واضح رہے کہ ملزم پولیس میں ملازم ہے جو واقعہ کے ایران فرار ہورہا تھا جسے لیویز نے پکڑ لیا اور مذید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔


