ماہ ربیع الاوّل 1444ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم بیع الاول بدھ کو ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ماہ ربیع الاوّل1444ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی ر¶یت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل ر¶یت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بمقام دفتر ڈپٹی کمشنر کچہری روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کے فرائض شاہ عرفان سیکرٹری اوقاف بلوچستان جبکہ وزارت مذہبی ا±مورپاکستان سے سید مشاہد حسین خالداورفنی معاونت کے لیے وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ ٹیلی فون پر رابطے میں تھے،اجلاس میں مرکزی و زونل ر¶یت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے جو اراکین شریک ہوئے جن میں قاری مہراللہ،مولانا انوار الحق حقانی،قاری عبدالحفیظ،مولانا نقیب اللہ آغا،مولانا محمد جان قاسمی،قاری عبدالرشید ہزاروی،مولانا عتیق الرحمن شاہ و دیگر شامل تھے۔اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل ر¶یت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد،لاہور،پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل ر¶یت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ر¶یت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا اور کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکمربیع الاوّل1444ھ28 ستمبر2022ءبروزبدھ کو ہوگی اور12ربیع الاوّل9اکتوبر 2022ءبروزاتوار کو ہو گی،اجلاس کے آخر میں سانحہ ہرنائی بلوچستان میں افواج پاکستان کے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اورعالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت،مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اورسیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں