پنجاب، بلوچستان بارڈر پر کسٹم کی کارروائی، 2 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کی پنجاب، بلوچستان بارڈر علاقے رکھنی میں کارروائی کرتے ہوئے 2کروڑ روپے مالیت کا غیرملکی سامان برآمدکرلیاہے ۔ترجمان کسٹمز ڈاکٹرعطاءبڑیچ کے مطابق کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کی پنجاب، بلوچستان بارڈر علاقے رکھنی میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعدادمیں غیرملکی سامان برآمدکیاگیا، سامان سڑھے ہوئے سیب کی آڑ میں چھپائی گئی تھی برآمدکردہ سامان میں ،سگریٹس پیپرز، مضرصحت چائنیزنمک،اور ایک عدد نان کسٹم یا ما ہا موٹر سائیکل بھی شامل ہیںبرآمدکردہ سامان کی مالیت بمعہ ٹرک کے تقریبا دو کروڑ روپے بنتی ہے،مزید کارروائی جاری ہیں۔کلکٹرانفورسمنٹ کسٹمز کوئٹہ خالد حسین جمالی ،ایڈیشنل کلکٹرآفتاب اللہ شاہ نے ،اسسٹنٹ کلکٹراسد سلیم ،چیک پوسٹ انچارج انسپکٹرزمان مزاری سمیت تمام اسٹاف کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں