سندھ میں ستمبر میں ڈائریا کے 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی (انتخاب نیوز) ستمبر میں سندھ میں بچوں میں مضر صحت پانی کے باعث ڈائریا کے دو لاکھ پندرہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو رواں سال کسی بھی ماہ کے دوران سامنے والی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ہفتے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صوبے میں ڈائریا کے کل 8 لاکھ 91 ہزار 915 کیسز ریکارڈ کیے گئے، ان رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے صرف ستمبر میں مجموعی طور پر دو لاکھ 19 ہزار 707 کیسز سامنے آئے جن میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں ایک لاکھ تین ہزار ایک سو انتالیس اور پانچ سال سے زیادہ عمر کے بچوں میں ایک لاکھ سولہ ہزار 568 مریض شامل ہیں۔اس بیماری کے باعث گزشتہ ماہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار کر منہ کے موت میں چلے گئے۔اعدادوشمار کے مطابق صوبہ کے ہسپتالوں میں پہلے ہی مضر صحت پانی کے باعث ہونے والے ڈائریا کے کیسوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے، جنوری سے اس بیماری کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا جب کہ زیادہ تر اضلاع میں غیر معمولی بد ترین مون سون بارشیں دیکھی گئیں۔ماہرین صحت نے ڈائریا کیسز کی بڑی تعداد ایک وجہ ہیٹ ویو کو بھی قرار دیا اور اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اس موسم کے دوران یہ بیماریاں پھیلانے والے جراثیم زیادہ پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ موسم گرما میں ایک طرف تو پانی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور دوسری جانب عوام کو خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔صوبے میں مارچ کے مہینے میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں ڈائریا کے 19ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوئے، اپریل میں 53ہزار 258 کیسزسامنے آئے جب کہ مئی میں 48 ہزار 960 کیسز، جون میں 47 زہار 023 کیسز جولائی میں 49ہزار 368 اور اگست میں 99 ہزار 629 کیسز رپورٹ ہوئے۔رواں سال سندھ میں پانچ سال سے زائد بچوں میں مجموعی طور پر ڈائریا کے 4 لاکھ 71 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے مارچ میں 17ہزار 957 کیسز رپورٹ ہوئے، اپریل میں 59ہزار 092 کیسز سامنے آئے، مئی میں 58ہزار 362 کیسز رپورٹ ہوئے، جون میں 60ہزار 456 کیسز، جولائی میں 56ہزار 385 اور اگست میں ایک لاکھ 2 ہزار 395 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان سمنے آنے والے ڈائریا کیسز کا ایک بڑا حصہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رپورٹ ہو رہا ہے جہاں لوگ بھوک اور بیماریوں کے نشانے پر ہیں۔یکم جولائی سے اب تک ملک میں بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپوں میں ڈائریا کے مجموعی طور پر 6 لاکھ 88 ہزار 288 کیسزسامنے آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں