خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم نور جہاں میمن نے اپنے شوہر کیخلاف خلع کا دعویٰ دائر کردیا

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) معروف خاتون سماجی کارکن سوشل ایکٹیوسٹ اور خواتین کے حقوق کے لئے سرگرم نور جہاں میمن نے اپنے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ۔گھریلو ناچاقی اور تنازعات کے سبب میں بیوی میں اختلافات جھگڑے کی شکل اختیار کر گئے،شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی جان کو خطرہ ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب میرے شوہر نے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ میں نی اختلافات کے با عث شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا میرا شوہر نفسیاتی ہو چکا ہے میری پراپرٹی کو فروخت کرنا چاہتا ہے جبکہ میرا شوہر بے کار اور بے روزگار ہے لیکن اب وہ میری پراپرٹی ہتھانے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے تشدد پر اتر آیا ہے جو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ،میں نے اپنے شوہر سے خلع لینے کے لئے مقامی عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ نصف شب کو گھر میں داخل ہو کر مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے تشدد کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے واقعے کی رپورٹ سٹی تھانے میں درج کرانے کی درخوست دی پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کیا لیکن کسی کی سفارش کو چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ایف آئی آر درج کرانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔انہوں نے آبدیدہ ہو کر آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ میری درخواست پر ایف آئی آر درج کے شوہر کو گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں