یوکرینی فوج کی روس میں ضم شدہ علاقوں میں پیش قدمی

کیف :یوکرینی فوج نے روس میں ضم شدہ علاقوں میں پیش قدمی شروع کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج نے مشرقی علاقوں میں بھی پیش قدمی کی جبکہ ریفرنڈم کے بعد روس میں شامل ہونے والے علاقے خیرسون میں روس کے دفاعی پوزیشنزکو توڑ دیا۔دوسری جانب ترجمان روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے یوکرینی فوج کو شدیدنقصان پہنچایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز روس کی پارلیمنٹ نے یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی منظوری دی تھی۔جمعے کو روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔جس کے بعد پیر کو روسی پارلیمان کے ایوان زیریں میں یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کے قانون کی منظوری دی گئی۔یوکرین کے علاقوں خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپور زیا میں منعقدکیے گئے ریفرنڈم کے بعد روس میں ضم کیا گیا ہے، یہ علاقے روس نے حالیہ جنگ میں حاصل کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں