عمران خان آج اپنی 70ویں سالگر ہ منائیں گے

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ( بدھ) کو اپنی 70ویں سالگر ہ منائیں گے جبکہ عمران خان کی سالگرہ ایک دن قبل ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر ٹرینڈنگ پر ایک روز قبل ہی سب سے اوپر عمران خان کی سالگرہ ٹرینڈ کر تی رہی ۔عمران خان کے اندرونِ و بیرونِ ملک موجود مداح، حمایتی اور سیاسی کارکنان نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ملک بھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔عمران خان پانچ اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے، وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔تعلیم کے حصول کے ساتھ عمران خان نے کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔عمران خان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتحیاب ہوئی۔عمران خان نے 25 اپریل 1996 کو اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 17 اگست 2018 کو عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں