پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین سہ فریقی سیریز ،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین سہ فریقی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ا?فیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر سہ فریقی سیریز کی ٹرافی تصاویر شیئر کیں جس میں کپتان بابراعظم، کیوی کپتان کین ولیم سن اور بنگلہ دیش کے قائم مقام کپتان نور الحسن کو دیکھا جاسکتا ہے۔تینوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر کرائسٹ چرچ کے مختلف مقامات پر بنائی گئی ہیں۔قبل ازیں قومی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے منگل کو کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔ پاکستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔سہ فریقی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔دوسری جانب ورلڈ کپ سر پر آنے کے باوجود نیوزی لینڈ تاحال موزوں ترین الیون کی تشکیل میں ناکام رہا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ شیڈول ہوم ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز میں بھی تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں