یہودیوں کے مذہبی تہوار پر بیت المقدس سیل،کئی مقامات کا رابطہ کٹ گیا

مقبوضہ بیت المقدس :قابض اسرائیلی انتظامیہ نے یہودیوں کے مذہبی تہواریوم کپور کی آڑ میں بیت المقدس میں غیراعلانیہ کرفیو لگا کرپورے شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔ شہر کے تمام اہم مقامات پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے راستوں کی بندش کے بعد بعض علاقوں کا شہر سے رابطہ کٹ گیا ہے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔الخلیل کے جنوب میں واقع دورا قصبے میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ تصادم کے دوران متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے اس وقت بے ہوش ہو گئے جب قابض کی گاڑیوں نے قصبے پر دھاوا بول دیا۔مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران قابض فوجیوں نے سٹن گرنیڈ اور زہریلی آنسو گیس کے گولے داغے جس سے قصبے کے مکین میں دم گھٹنے سے شدید متاثر ہو گئے۔دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے شہر کے اولڈ سٹی میں اپنے نفری بڑھا دی اور گشت تیز کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں