12 ربیع الاول:وفاقی حکومت کا قیدیوں کو90روزکی خصوصی معافی دینے کا اعلان

اسلام آباد:”وفاقی حکومت نے عمر قید،ویگر تمام قیدیوں کے مجرموں کیلئے90روزکی خصوصی معافی دینے کا اعلان کر دیا ،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے زریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دیدی ،وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی،فیصلے پر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کی منظوری کے بعداطلاق ہوگا، معافی کا اطلاق قتل،جاسوسی ڈکیتی،ریاست مخالف سرگرمیوں، تخریب کاری کے جرائم کے قیدیوں اورفرقہ واریت،اغوا،رہزنی،زنا،دہشت گردی کے جرائم کے قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا، مالی غبن،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے جرائم کے قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ 65 سال یا اوپر کےمرد قیدیوں کیلئے90 روز کی خصوصی معافی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 60 سال یا اوپر کی خواتین قیدیوں کیلئے بھی 90 روز کی خصوصی معافی کی تجویز زیر غور ہے،بچوں والی قیدی خواتین کیلئے 90 روز کی خصوصی معافی کی تجویزہے،18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کیلئے بھی 90 روز کی خصوصی معافی کی تجویزدی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں